قومی خبریں

بی جے پی کے ایم پی پرویش ورما نے پھیلائی نمازیوں سے متعلق فرضی خبر، پولیس کا انتباہ

پرویش ورما کے اس نفرت آمیز ٹوئٹ کے جواب میں ڈی سی پی ویسٹ دہلی نے لکھا، ’’یہ بات پوری طرح سے غلط ہے۔ افواہ پھیلانے کے ارادے سے ایک پرانی ویڈیو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے نمازیوں سے متعلق ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد دہلی پولیس حرکت میں آ گئی اور ہدایت دی کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی چیز شیئر کرنے سے قبل اس کی جانچ کر لیں۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

حکمران جماعت بی جے پی حامی لوگ سوشل میڈیا پر اکثر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں اور آئی ٹی سیل و ٹرول آرمی اکثر اس کام کے لئے فرضی خبروں اور قابل اعتراض مواد کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ کام صرف ٹرول آرمی ہی نہیں آئینی عہدوں پر بیٹھے عوامی نمائندگان بھی انجام دے رہے ہیں۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے نماز پڑھتے ہوئے مسلمانوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کیا کوئی بھی مذہب کورونا وائرس کے سبب ایسی حرکتوں کی اجازت دے سکتا ہے؟ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ کے ضوابط کی پوری طرح دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔‘‘ پرویش ورما نے مزید لکھا، ’’کیجریوال جن مولویوں کی تنخواہیں آپ بڑھا رہے تھے ان کی تنخواہیں کاٹ دو، یہ حرکتیں اپنے آپ رُک جائیں گی۔ یا پھر آپ نے دہلی کو تباہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے؟‘‘

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

پرویش ورما کے اس نفرت آمیز ٹوئٹ کے جواب میں ڈی سی پی ویسٹ دہلی نے لکھا، ’’یہ بات پوری طرح سے غلط ہے۔ افواہ پھیلانے کے ارادے سے ایک پرانی ویڈیو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ برائے کرم افواہوں کو پوسٹ کرنے اور پھیلانے سے قبل ان کی تصدیق کریں۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

اس کے بعد پرویش ورما نے اس ٹوئٹ کو ڈلیٹ کر دیا۔ تاہم، دہلی پولیس کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے لکھا، ’’بی جے پی لیڈران کو شرم آنی چاہیے وہ ایسے وقت میں بھی نفرت اور افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں۔‘‘

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق پرویش ورما نے کہا، ’’کسی نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تھی، جب مجھے معلوم ہوا کہ ویڈیو فرضی ہے تو میں نے اسے ہٹا دیا۔‘‘ ادھر، ڈی سی پی (ویسٹ) جسمیت سنگھ نے کہا، ’’یہ ویڈیو چار پانچ دنوں سے گردش کر رہی ہے اور میں لوگوں کو آگاہ کر رہا ہوں کہ یہ فرضی ہے۔ لوگ اب بیدار ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

واضح رہے کہ پرویش ورما اکثر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دیتے رہتے ہیں۔ دہلی انتخابات کے وقت انہوں نے اعلانیہ کہا تھا کہ دہلی میں اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو حکومت بننے کے ایک ماہ کے اندر وہ اپنے پارلیمانی حلقہ میں سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد نہیں رہنے دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہین باغ کے خلاف بھی زہر فشانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین باغ کے لوگ ہندوؤں کے گھروں میں گھس جائیں گے اور بہن بیٹیوں کی عصمت دری کریں گے۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

انتخابی کمیشن نے پرویش ورما کی زہر فشانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی اسٹار پرچارک کی فہرست سے باہر کر دیا تھا اور ان کے تشہیر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 May 2020, 4:11 PM IST