قومی خبریں

دہلی فسادات، اسپیشل سیل نے عمر خالد کو کیا گرفتار

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو کل دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی فسادات میں سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی فسادات کے معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق عمر خالد کا نام دہلی فسادات سے متعلق ہر چارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری یو اے پی اے (غیرقانونی ایکٹیوٹیز روک تھام ایکٹ)(پریونشن) کے تحت کی گئی ہے۔ دہلی پولیس آج عمر خالد کو عدالت میں پیش کرے گی۔

Published: 14 Sep 2020, 8:49 AM IST

واضح رہے دہلی فسادات کے تعلق سے دہلی پولیس کا اسپیشل سیل عمر خالد سے دو مرتبہ پوچھ تاچھ کر چکا ہے۔ پہلی مرتبہ کچھ ماہ قبل پوچھ تاچھ کی گئی تھی اور پھر دو ستمبر کو دوبارہ پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ پوچھ تاچھ کے بعد عمر خالد کا فون بھی جانچ کے لئے پولیس نے لے لیا تھا۔ شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس نے فسادات کے ملزمین کے بیانات اور کال ریکارڈس کی بنیاد پر یہ گرفتاری کی ہے۔

Published: 14 Sep 2020, 8:49 AM IST

واضح رہے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں 23 فروری اور 26 فروری 2020 کے درمیان فرقہ وارانہ دنگے ہوئے تھے۔ ان دنگوں میں 53 افراد کی موت ہوئی تھی اور 581 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے خواتین کی تنظیم ’پنجرا توڑ‘ کی تین طالبات کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

Published: 14 Sep 2020, 8:49 AM IST

واضح رہے کل خبر آئی تھی کہ دہلی پولیس نے اپنی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور ماہراقصادیات جیتی گھوش کے نام بھی شامل کیے ہیں۔ بائیں محاذ کے رہنماؤں میں اس سب کو لے کر کافی ناراضگی ہے۔

Published: 14 Sep 2020, 8:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Sep 2020, 8:49 AM IST