قومی خبریں

دہلی۔ این سی آر پھر زہریلی ہوا اور کہرے میں گرفتار، 466 پہنچ گیا اے کیو آئی، ہوائی اڈے سے سڑک تک اثر

بدلتے موسمی حالت کے دوران شدید کہرے سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں ایئر انڈیا نے کہا کہ کم حد بصارت میں گراوٹ پورے نیٹ ورک میں پرواز کے نظام الاوقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں کہرے کا منظر / آئی&nbsp;اے این ایس</p></div>

دہلی میں کہرے کا منظر / آئی اے این ایس

 
IANS

قومی راجدھانی اور این سی آر ایک بار پھر زہریلی ہوا اور شدید کہرے کی زد میں ہیں۔ اتوار کی صبح سے راجدھانی کو اسموگ اور کہرے نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد بصارت صفر تک پہنچ گئی گئی ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک سبھی متاثر ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آرہی ہیں۔

Published: undefined

بارا پُلا فلائی اوور، نظام الدین، آئی ٹی او، موتی باغ اور ڈی این ڈی فلائی اوور کے آس پاس کے علاقوں سے آنے والی تصاویر میں صاف طور پر دیکھا جارہا ہے کہ دہلی دھوئیںاور کہرے کے ساتھ زہریلی ہوا سے گھری ہوئی ہے۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے مطابق موتی باغ علاقے میں اے کیو آئی 466 درج کیا ہے جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح آئی ٹی او میں اے کیوآئی443 درج کیا گیا، یہ بھی ’شدید‘ زمرے میں ہے۔ حالات بگڑنے کے بعد دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر جی آراے پی کے تحت سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔

Published: undefined

اتوار کی صبح راجدھانی کے ساتھ ساتھ پورا شمالی ہندوستان شدید کہرے کی زد میں ہے۔ آج علی الصبح شدید کہرے کی وجہ سے حد بصارت بے حد کم ہوگئی۔ اس کا براہ راست اثر فلائٹ آپریشنز پر ٖرا ہے جس کے سبب ایئرلائنزاور ایئر پورٹ حکام کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ شدید کہرے سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں ایئر انڈیا نے کہا کہ کم حد بصارت میں گراوٹ پورے نیٹ ورک میں پرواز کے نظام الاوقات کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایئر لائن نے مزید کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف تاخیر، ڈائیورژن یا منسوخی کی صورت میں مسافروں کی مدد کرے گا۔

Published: undefined

ایئر انڈیا کے فوگ کیئر اقدام کے تحت جن مسافروں کی پروازیں کہرے کی وجہ سے متاثر ہونے کا امکان ہے، انہیں پیشگی الرٹ دیا جائے گا ۔ مسافر بغیر کسی اضافی چارج کے اپنی پروازوں کو دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو پوری رقم کے ساتھ ٹکٹ منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔ ایئر لائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے سے نکلنے سے پہلے اپنی فلائٹ کی صورتحال چیک کریں اور روانگی کے لیے اضافی وقت لے کر نکلیں۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھی مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ چیک ان اور سیکیورٹی کے لیے اضافی وقت رکھیں۔ یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے پیش نظر سیکورٹی پہلے سے ہی سخت ہے۔

Published: undefined

وہیں ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 3.2 ڈگری کم ہے۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ شام 6 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔

Published: undefined