
دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے منگل کے روز ایم سی ڈی کی 12 سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 3 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔ 12 وارڈوں میں ضمنی انتخاب کرائے جا رہے ہیں تاکہ خالی پڑی سیٹوں پر نئے کونسلروں کا انتخاب ہو سکے۔
Published: undefined
ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 3 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ امیدوار 10 نومبر تک اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر سکیں گے، اور اس کے بعد 12 نومبر کو پرچوں کی جانچ کی جائے گی۔ 15 نومبر تک امیدوار اگر چاہیں تو اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ 30 نومبر کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک بغیر کسی بریک کے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی، یعنی ووٹنگ کے 3 دن بعد نتائج سامنے آ جائیں گے۔
Published: undefined
یہ ضمنی انتخاب جن 12 وارڈوں میں ہوں گے، ان کے نام ہیں منڈکا، شالیمار باغ-بی، اشوک وِہار، چاندنی چوک، چاندنی محل، دوارکا-بی، دچاؤں کلاں، نارائنا، سنگم وِہار-اے، دکشن پوری، گریٹر کیلاش اور ونود نگر۔ شالیمار باغ-بی وارڈ پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پاس تھی۔ دوارکا-بی وارڈ بی جے پی کونسلر کمل جیت سہراوت کے ہٹنے کے بعد خالی ہوا، کیونکہ وہ مغربی دہلی سے لوک سبھا رکن بن گئیں۔ باقی وارڈس پر بی جے پی اور عآپ کے وہ کونسلر تھے، جو فروری میں دہلی اسمبلی انتخاب لڑ کر رکن اسمبلی بن گئے۔ اب ضمنی انتخاب کے ذریعہ ان سبھی سیٹوں کو بھرا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined