قومی خبریں

دہلی اقلیتی کانگریس نے ایگزیکٹیو ممبرشپ مہم کا کیا آغاز، رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے فارم کا کیا اجرا

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے بتایا کہ مستقبل میں کانگریس پارٹی کی مزید مضبوطی کے لیے 2 اہم نکات پر تفصلی گفتگو ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کانگریس ممبرشپ فارم کا اجرا کرتے ہوئے</p></div>

رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کانگریس ممبرشپ فارم کا اجرا کرتے ہوئے

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر 24 اکبر روڈ پر کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی چیئرمین و رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی صدارت میں گزشتہ روز دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں دہلی اقلیتی کانگریس کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں پارٹی کے حق میں ہونے والی سبھی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے بتایا کہ مستقبل میں کانگریس پارٹی کی مزید مضبوطی کے لیے 2 اہم نکات پر تفصلی گفتگو ہوئی۔ پہلا یہ کہ ایگزیکٹیو ممبرشپ مہم کا بنیادی مقصد پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے ایسے لوگوں کو ممبر بنانا ہے جو پوری محنت و لگن کے ساتھ کام کر سکیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سرگرم ہوں۔ اس مہم کا باقاعدہ آغاز میٹنگ کے دوران عمران پرتاپ گڑھی نے ممبر شپ فارم کا اجرا کرتے ہوئے کیا۔ دوسرا یہ کہ ضلع سطح کا سیاسی بیداری مشن کانگریس کی پالیسیوں، آئینی اقدار اور عوامی مفاد کے مسائل پر اضلاع میں وسیع پیمانے پر رسائی اور بیداری کے پروگرام منعقد کرے گا۔

Published: undefined

عبدالواحد قریشی نے کہا کہ دہلی کانگریس کا اقلیتی شعبہ کا ہر رکن پارٹی کے لیے کنبہ کے فرد کی مانند ہے اور یہی وجہ ہے کہ شعبہ میں ہر کس و ناکس کی نہ صرف بات سنی جاتی ہے بلکہ ان کی رائے و مشورے پر غور و خوص کیا جاتا ہے، اس کے بعد ہی اقلیتی شعبہ فیصلہ لیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں یہ بات پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ شعبہ کے عہدیداران پوری ذمہ داری کے ساتھ ممبر شپ میں زیادہ سے زیادہ سرگرم اور پارٹی کو مزید مضبوطی دینے والے ممبر جوڑیں گے۔

Published: undefined

میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے سیدھے طور پر لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے شک و شبہات دور کیے اور ان کو کام کرنے کے بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔ اس میٹنگ میں دہلی اقلیتی کانگریس کے انچارج شبلی منظور، شریک انچارج الطاف حسین، چیئرمین عبدالواحد قریشی سمیت ضلع اور ریاستی سطح کے سینکڑوں عہدیدار موجود تھے۔

Published: undefined

اخیر میں چیئرمین عبدالواحد قریشی نے الیکشن کمیٹی (پی ای سی) کا رکن مقرر کرنے پر کانگریس اعلی کمان اور عمران پرتاپ گڑھی کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دونوں مہموں کو آنے والے دنوں میں زمینی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔ تاہم پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے عوام سے براہ راست رابطہ قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو تنظیمی توسیع کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined