قومی خبریں

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کورونا پازیٹو

انل بیجل نے کہا کہ کورونا کی معمولی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ یعنی سب سے علیحدہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد اپنی جانچ کروا لیں

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل / Getty Images
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل / Getty Images Hindustan Times

کورونا وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہ وائرس حملہ کرتے ہوئے یہ بھی تفریق نہیں کر رہا کہ جس پر وہ حملہ کر رہا ہے وہ کس عمر کا ہے، کس عہدے پر فائز ہے، کس پیشے سے اس کا تعلق ہے، کس پارٹی کی نمائندگی کرتا ہے اور وہ کتنا امیر ہے۔ کورونا کو بس اپنے شکار سے مطلب ہے۔ آج تک کے معروف اینکر روہت سردانا کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد یہ خبر آئی کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ اس خبر کے بعد دہلی میں چھائے خوف میں مزید اضافہ ہو گیا۔

Published: undefined

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ ان میں کورونا کی معمولی علامتیں پائی گئی ہیں، اس لئے انہوں نے خود کو آئیسولیٹ یعنی سب سےعلیحدہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حال ہی میں جو ان سے رابطہ میں آئے ہوں وہ اپنی جانچ کروا لیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ اپنی رہائش سے کام کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کل دہلی میں 73 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں سے 24 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا متاثر پائے گئے ہیں یعنی یہ شرح 31 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ ادھر کل کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 395 تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو