دیویندر یادو / تصویر آئی این سی
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی سڑکوں کو 2 ماہ میں آوارہ کتوں سے پاک کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بے زبان جانوروں کو ایک منظم اور مرحلہ وار منصوبے کے تحت سڑکوں سے شیلٹر ہومز میں منتقل کرنے کا کام دہلی حکومت کرے تو بہتر ہوگا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی کے تقریباً 10 لاکھ آوارہ کتوں کو 8 ہفتوں میں سڑکوں سے ہٹانا ہو گا۔ لیکن حکم سے پہلے کتوں کے تئیں کارپوریشن کی پالیسی کے مطابق آوارہ کتوں کی نس بندی کر کے انہیں اسی جگہ چھوڑ دیا جاتا تھا جہاں سے انہیں پکڑا جاتا تھا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سڑکوں پر آوارہ کتوں سے مکمل راحت نہیں ملتی تھی۔ راجدھانی میں کارپوریشنوں میں برسراقتدار رہنے والی عآپ اور بی جے پی نے کتوں کی نس بندی کا کام بڑے پیمانے پر نہیں کیا، جس کی وجہ سے دہلی کی سڑکوں پر 10 لاکھ سے زیادہ آوارہ کتے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس دہلی صدر نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تمام آوارہ کتوں کو 8 ہفتوں کے اندر شیلٹر ہومز میں بھیج دیا جائے، ایک بھی آوارہ کتا سڑکوں پر نظر نہیں آنا چاہیے۔ اس کے پیچھے بڑی وجہ یہ ہے کہ 2024 میں پورے ملک میں کتوں کے کاٹنے کے 37 لاکھ معاملے سامنے آئے، جن میں 15 سال کی عمر سے کم کے 5.19 لاکھ چھوٹے بچے کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔ اگر دہلی کی بات کی جائے تو روزانہ کتے کے کاٹنے کے 2000 معاملے درج ہو رہے ہیں اور گزشتہ سال 2024 میں جنوری سے جون تک کتے کے کاٹنے کے 35198 معاملے درج ہوئے تھے۔ ریبیز کے عالمی ریکارڈ کے مطابق ریبیز کی وجہ سے ہونے والی 36 فیصد اموات ہندوستان میں ہوتی ہیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ آوارہ کتوں کو ہٹانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بہت ہی درست بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’دہلی-این سی آر سے تمام آوارہ کتوں کو ہٹانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت دہائیوں پرانی انسانی، سائنس کی حمایت یافتہ پالیسی سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے۔ یہ بے آواز روحیں ’مسائل‘ نہیں ہیں، جن کو ختم کیا جائے۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مشورہ دیا کہ ’’ پناہ گاہ، نس بندی، ویکسینیشن، اور کمیونٹی کی دیکھ بھال سڑکوں کو بغیر ظلم کے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ تمام کتوں کو ایک ساتھ ہٹانا ظالمانہ، دور اندیشی سے خالی، اور انسانیت سے عاری عمل ہے۔ ہم بیک وقت عوامی تحفظ اور جانوروں کی فلاح کو یقینی بنا سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے سوچ سمجھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر 10 لاکھ آوارہ کتوں کو شیلٹر ہومز میں بھیجا جانا چاہیے۔ بی جے پی نے ایک بھی چیلنج یا اعلان اب تک مکمل نہیں کیا جس کا انہوں نے دہلی میں اپنے اقتدار کے 6 ماہ میں عوام سے کیا تھا۔ سڑکوں سے 10 لاکھ آوارہ کتوں کو ہٹانے کے بعد، ان کی دیکھ بھال کے لیے 1400 کروڑ، نس بندی کے لیے 70 کروڑ اور شیلٹر ہومز کے لیے 400 ایکڑ زمین فراہم کرنا بی جے پی حکومت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے، کیونکہ بی جے پی کی وزیر اعلیٰ اب تک ہر کام کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined