قومی خبریں

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی ایما پر 14 اضلاع میں ماسک تقسیم

کانگریس پارٹی ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خیر خواہی کا جذبہ رکھتی ہے اسی کے تحت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی رہنمائی میں کانگریس ماسک تقسیم کررہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویرمحمد تسلیم</p></div>

تصویرمحمد تسلیم

 

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کے ایما پر دہلی میں روز بروز بڑھ رہی فضائی آلودگی کے پیش نظر کانگریس کی جانب سے دہلی کے 14 اضلاع کے میں آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔آج سیلم پور اسمبلی حلقہ کے برہم پوری روڈ پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماسک تقسیم کئے اور گزارش بھی کی کہ دہلی میں فضائی آلودگی کا گراف کافی بڑھ گیا ہے اس لئے ماسک کا استعمال کریں، خصوصا سانس کے مریضوں اور ضعیفوں کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ فضائی آلودگی بہت ہی خطر ناک ہوتی ہے جو سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں پر اثرانداز ہوتی جس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے کہ باہر کم سے کم نکلا جائے،پارکوں اور ہرے بھرے علاقوں میں زیادہ وقت دیا جائے اور باہر بھیڑ بھاڑ علاقوں میں ماسک لگا کر رکھا جائے۔چونکہ کانگریس پارٹی ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خیر خواہی کا جذبہ رکھتی ہے اور عوام کے سہولیات کا خیال رکھتی ہے۔اسی کے تحت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی رہنمائی میں ہم سب ماسک تقسیم کررہے ہیں۔

Published: undefined

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی ایک آواز پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی چودھری زبیر احمد کی صدارت میں ہر محاذ پر کھڑی ہوئی نظر آتی ہے اور آج بھی ایک آواز پر فضائی آلودگی سے بچانے کے لئے لوگوں میں ماسک تقسیم کررہی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ فضائی آلودگی سے دہلی کے عوام سخت پریشان ہیں اورحالات دن بہ دن دگر گوں ہوتے جارہے ہیں ، اور لوگ سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دیکشت جی کے دور حکومت والی دہلی کو یاد کر رہے ہیں جہاں ہر مسائل کا فوری طور پر حل نکالا جاتا تھا۔ اس موقع پر خالد خان،ضرار احمد،آشیش شرما،شاداب حسن،نوین شرما،اشتیاق شیخ،فہیم خان،ندیم راعین، ضرارصدیقی،نواب الدین،ونو د پردھان،محمد عامر اور ابو بھائی بطور خاص موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined