قومی خبریں

دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ کو دہلی اسمبلی میں کیا مدعو

وجیندر گپتا نے دلائی لامہ کو دہلی اسمبلی کے دورے کی دعوت دی، تاکہ دہلی کے عوامی نمائندے اور شہری ان کی رہنمائی اور فلسفہ حیات سے مستفید ہو سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>دلائی لامہ اور وجیندر گپتا</p></div>

دلائی لامہ اور وجیندر گپتا

 

تصویر: پریس رلیز

دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل (یکم جولائی) کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں تبتی روحانی گرو دلائی لامہ سے ملاقات کی۔ وجیندر گپتا نے دلائی لامہ کو دہلی اسمبلی میں آنے کی دعوت بھی دی۔ فی الحال وجیندر گپتا دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے دھرم شالہ میں ہیں۔

Published: undefined

دہلی قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وجیندر گپتا نے دلائی لامہ سے ملاقات کی اور ان سے دعا لی۔ انہوں نے عالمی امن، ہمدردی اور انسانیت کے لیے وقف دلائی لامہ کے ابدی پیغام کے لیے اپنے گہرے احترام کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے متاثر کن خیالات آج کے سماجی اور سیاسی ماحول میں انتہائی موزوں ہیں۔ وجیندر گپتا نے دلائی لامہ کو دہلی اسمبلی کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ دہلی کے عوامی نمائندے اور شہری ان کی رہنمائی اور فلسفہ حیات سے مستفید ہو سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined