تصویر @airnewsalerts
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان ووٹرس میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک اہم پیش قدمی دہلی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) کے ذریعہ کی گئی ہے۔ سی ای او آر. ایلس واز نے ایک خصوصی ڈیزائن میں تیار کیے گئے آٹو رکشہ کے بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی جو آج عوامی بیداری کے لیے مختلف سمت میں نکل چکے ہیں۔ یہ آٹو رکشہ دہلی کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں جائیں گے اور ووٹنگ کی اہمیت کا پیغام پھیلائیں گے۔
Published: undefined
سی ای او دہلی دفتر کے ذریعہ جاری ایک پریس بیانیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آٹو رکشہ عوام میں صرف ووٹنگ کی اہمیت کا پیغام نہیں پہنچائیں گے، بلکہ شہریوں کو جمہوری عمل میں سرگرم شراکت داری کے لیے حوصلہ بھی بخشیں گے۔ اس مہم کے تحت 3000 سے زائد آٹو رکشہ تیار کیے گئے ہیں جو اپنے مشن پر آج سے ہی سرگرم ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
دہلی سی ای او کے ذریعہ کی گئی اس پیش رفت کا مقصد شہر کے ہر گوشے تک رسائی اور ووٹنگ کو ایک بنیادی جمہوری حق کی شکل میں اہمیت دینا ہے۔ اس تعلق سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے دہلی سی ای او ایلس واز نے کہا کہ ’’ووٹنگ صرف ایک حق نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرتی ہے۔ اس مہم کے ذریعہ ہم دہلی کے ہر اہل ووٹر کو ووٹنگ کے لیے راغب کرنا چاہتے ہیں، ہم یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور ووٹ دیں۔‘‘
Published: undefined
معنی خیز پوسٹرس اور نعروں سے مزین سبھی آٹو ’موبائل بیداری یونٹ‘ کی شکل میں کام کریں گے۔ یہ ووٹنگ کے طریقہ، ووٹنگ کی تاریخ اور ہر ووٹ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیں گے۔ یہ مشن الیکشن کمیشن کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں زیادہ ووٹنگ اور مجموعی شراکت داری یقینی بنانا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined