قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات 2025: ووٹنگ 5 فروری کو، پولیس ہائی الرٹ پر

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی۔ پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ انتخابی مہم 3 فروری کو ختم ہوئی۔ نتائج 8 فروری کو جاری ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی جس کے پیش نظر دہلی پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پولیس ہائی الرٹ پر ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جنوبی ضلع پولیس نے ڈی سی پی انکت چوہان کی قیادت میں رات بھر گشت کیا۔ انکت چوہان نے بتایا کہ ’’ہمارے ضلع میں تقریباً 15 کمپنیوں پر مشتمل بیرونی سکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ، ہوم گارڈز اور دیگر سکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں، جس سے کل 3800 پولیس اہلکار، 15 کمپنیاں اور 1500 ہوم گارڈز موجود ہیں۔‘‘

انتخابی ماحول کو پرامن رکھنے اور ووٹنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے فعال گشت اور اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ 3 فروری شام 5 بجے انتخابی مہم ختم ہو گئی جس کے دوران عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس نے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔

Published: undefined

تینوں جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں متعدد گارنٹیاں پیش کی ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔ نتائج 8 فروری کو ظاہر کریں گے کہ دہلی میں کس کی حکومت بنے گی۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال مسلسل چوتھی بار نئی دہلی اسمبلی حلقے سے جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔ جبکہ کانگریس کا دعویٰ ہے دہلی کے عوام شیلا دکشت کے 15 سالہ دور اقتدار کو مدنطر رکھتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined