قومی خبریں

دہلی ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گلیریا کی مدت کار میں توسیع

یہ حکم انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ڈاکٹر گلیریا کی پانچ سالہ میعاد ختم ہونے سے دو دن پہلے جاری کیا۔ وہ 24 مارچ کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

ڈاکٹر رندیپ گلیریا، تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر رندیپ گلیریا، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی میعاد تین ماہ اور نئے ڈائریکٹر کی تقرری تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ اطلاع بدھ کو ایک سرکاری حکم نامے میں دی گئی۔ یہ حکم انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ڈاکٹر گلیریا کی پانچ سالہ میعاد ختم ہونے سے دو دن پہلے جاری کیا۔ وہ 24 مارچ کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

Published: undefined

سرکاری اطلاعات کے مطابق ملک کے تقریباً تیس سے زیادہ بہترین ڈاکٹر اس باوقار عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگوا اور ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنیل کمار شامل ہیں۔

Published: undefined

اس عہدے کے لیے درخواست دینے والوں میں اس کے ہی بہترین ڈاکٹر شامل ہیں، جن میں ایمس ٹراما سینٹر چیئرمین ڈاکٹر رجنیش ملہوترا، پروفیسر اور اینڈو کرائنولوجی محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر نکھل ٹنڈن اور نیورولوجی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایم وی سریواستو شامل ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت نے ایمس کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی کے سکریٹری راجیش ایس گوکھلے، مرکز کے پرنسپل سائنسی مشیر کے وجے راگھون اور دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز