قومی خبریں

پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ بجٹ تخمینہ کے 21.2 فیصد تک پہنچ گیا

حکومت کو موجودہ مالی سال میں3.51 لاکھ کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ خسارہ سالانہ بجٹ تخمینہ کا 24 فیصد ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

حکومت کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کا 21.2 فیصد رہا کیونکہ جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں محصولات کی وصولیوں اور اخراجات میں 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا فرق تھا۔

Published: undefined

سرکاری اطلاع کے مطابق جون کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں حکومت کی کل وصولیاں 5.96 لاکھ کروڑ روپے تھیں جو کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ کا 26.1 فیصد ہے، جب کہ اس مدت کے دوران اخراجات 9.47 لاکھ کروڑ روپے تھے۔ اس طرح حکومت کو 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ خسارہ سالانہ بجٹ تخمینہ کا 24 فیصد ہے۔

Published: undefined

حکومت نے رواں مالی سال میں 16.6 لاکھ کروڑ روپے کے مالیاتی خسارے کا اندازہ لگایا ہے۔ مالیاتی خسارہ رواں مالی سال میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 6.4 فیصد بتایا گیا ہے۔ جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 21.2 فیصد رہا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 18.2 فیصد تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined