قومی خبریں

راجیہ سبھا میں آج ’آپریشن سندور‘ پر بحث، وزیر اعظم مودی کی شرکت متوقع

راجیہ سبھا میں آج 'آپریشن سندور' پر بحث ہوگی۔ راجناتھ سنگھ اور ایس جے شنکر حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی کی شرکت متوقع ہے۔ یہ بحث پیر کو لوک سبھا میں ہوئی شدید بحث کے بعد ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج منگل کے روز ’آپریشن سندور‘ پر بحث کی جائے گی، جس میں دفاعی اور سفارتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس بحث میں حصہ لیں گے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کی بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

یہ بحث ایسے وقت ہو رہی ہے جب پیر کو لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر شدید اور تفصیلی بحث دیکھنے کو ملی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ابتدائی بیان میں پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا، ’’ہندوستان کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دینے میں ہچکچائے گا نہیں۔‘‘ انہوں نے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ہندوستان محض دفاعی پوزیشن میں نہیں رہے گا، بلکہ حملہ آورانہ انداز میں بھی کارروائی کرے گا۔ ان کے اس بیان کا لوک سبھا میں برسراقتدار اراکین نے میزیں تھپتھپا کر خیر مقدم کیا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ’آپریشن سندور‘ 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا، جو 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا جواب تھا۔ اس حملے میں 26 قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج، فضائیہ اور خفیہ ایجنسیوں کے باہمی تعاون سے ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد سرحد پار دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ اس کارروائی میں 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 9 دہشت گرد اڈوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے ہندوستان کی دفاعی صلاحیت اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

Published: undefined

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کو دنیا بھر میں حمایت ملی ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کے مؤقف کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتی سطح پر کی گئی کوششوں نے بین الاقوامی برادری کو اس کارروائی کی ضرورت اور اس کے جواز سے واقف کرایا۔

بعد ازاں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر راجناتھ سنگھ اور ایس جے شنکر کے بیانات کو سراہتے ہوئے ان کی تقاریر کو مؤثر قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزراء کی تقاریر سے نئے ہندوستان کی طاقت اور عزم نمایاں ہوتا ہے۔

Published: undefined