کوڑا پھینکنے والوں کی ویڈیو بنائیں اور انعام پائیں، بنگلورو کو صاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامیہ نے اٹھایا انوکھا قدم

اگر کوئی شخص غیر ذمہ دارانہ طور پر کوڑا پھینکنے کی ویڈیو بنا کر بی ایس ڈبلیو ایم ایل کو بھیجتا ہے، تو اسے 250 روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کرناٹک کے بنگلورو کو صاف ستھرا بنانے کے لیے گریٹر بنگلورو اتھارٹی (جی بی اے) نے ایک حوصلہ افزا قدم اٹھایا ہے۔ سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور ایسے لوگوں کی ویڈیو بھیجنے والوں کو انعام دیا جا رہا ہے۔ یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ بنگلورو نارتھ میونسپل کارپوریشن شہر کو مزید صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ یہ مہم 8 نومبر کو دن بھر چلائی جائے گی، جس میں ہیبل، پلکیشی نگر، سرواگنا نگر، یلہنکا، بیاتارائن پورہ، دسراہلی، اور راجراجیشوری نگر اسمبلی حلقوں کا کچھہ حصہ شامل ہوگا۔ ساتھ ہی اس مہم میں کارپوریشن کے کئی محکموں کے ملازمین حصہ لیں گے، جن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، انجنیئرنگ اور صحت شامل ہیں۔ اس مہم کے لیے لوگوں کے گروپوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس سے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں سب کی شرکت یقینی ہو سکے۔

کارپوریشن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کو نقد انعام دیے جائیں گے، جن میں پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا انعام 50 ہزار روپے اور تیسرا انعام 25 ہزار روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ علاقائی سطح پر تسلی بخش انعام بھی  دیے جائیں گے۔ دوسری جانب جی بی اے کی مہم کے تحت ایک روز میں 218 گھروں کے سامنے کوڑا پھینکنے پر 2.80 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اب تک کل 30 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے جا چکے ہیں، لیکن پھر بھی لوگ اپنی عادت نہیں بدل رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اگر کوئی شخص غیر ذمہ دارانہ طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی ویڈیو بنا کر بی ایس ڈبلیو ایم ایل کو بھیجتا ہے، تو اسے 250 روپے کا انعام ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن لوگوں کو ایک لاکھ روپے تک بطور انعام دے کر شہر کی صفائی کور برقرار رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔