قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں کمی لیکن ریکارڈ 380 اموات درج

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی لیکن اموات کی تعداد کو لے کر تشویش بنی ہوئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

جس طرح دہلی میں کورونا کے نئےمعاملوں میں کمی رپورٹ کی گئی ہے وہ ایک اچھی خبر ہےلیکن اموات کی تعداد کولے کرتشویش بڑھ رہی ہے۔ راجدھانی دہلی میں جہاں کل کورونا کے 20,201 نئےمعاملہ رپورٹ ہوئے وہیں اس وبا سے مرنےوالوں کی تعداداب تک کی سب سے زیادہ رہی ۔کل دہلی میں کورونا سے 380 لوگوں کی موت ہوئی۔

Published: undefined

واضح رہے دہلی میں اب تک 10,47,916لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 14628لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ دہلی میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملہ گزشتہ منگل کورپورٹ ہوئےتھے اور یہ تعداد 28395 تھی۔واضح رہے گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل کمی درج ہوئی لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے دہلی میں آکسیجن کی زبردست قلت ہے اور ہرلیول پر کوشش کی جا رہی ہےکہ اس قلت پر قابو پایا جا سکے۔ دہلی کےوزیر اعلی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لاک ڈاؤن اس لئےلگایا جا رہا ہےکیونکہ دہلی میں موجود طبی انفراسٹرکچر مزید بوجھ برداشت کرنے کا اہل نہیں ہے۔ ادھر کئی اسپتالوں سے بیچ میں یہ خبریں آتی رہیں کہ ان کےیہاں صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن بچی ہے۔ دہلی کے طبی عملہ کی جتنی بھی تعریف کی جائےکم ہے کیونکہ بحران کےاس وقت میں انہوں نے انتہائی خوش اصلوبی کے ساتھ اپنا کام انجام دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined