قومی خبریں

داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی این سی بی نے کیا گرفتار

دراصل حال ہی مین این سی بی نے چرس کے دو کنسائنمنٹ پکڑے تھے، اسی معاملے میں آگے کی جانچ کے دوران ہی این سی بی کو انڈرورلڈ کے تار ملے اور پھر داؤد کے بھائی اقبال کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اقبال کاسکر، تصویر آئی اے این ایس
اقبال کاسکر، تصویر آئی اے این ایس 

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرگس معاملے میں پروڈکشن وارنٹ پر اقبال کاسکر کی کسٹڈی لیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دراصل حال ہی میں این سی بی نے چرس کے دو کنسائنمنٹ پکڑے تھے جن کو پنجابی باشندے کشمیر سے ممبئی بذریعہ بائیک لایا کرتے تھے۔ اس معاملے میں تقریباً 25 کلوگرام چرس پکڑی گئی تھی۔ اسی معاملے میں آگے کی جانچ کے دوران ہی این سی بی کو انڈرورلڈ کے تار ملے اور پھر داؤد کے بھائی اقبال کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق جلد ہی اقبال کو این سی بی دفتر میں لایا جائے گا۔ معاملے کی جانچ کے دوران این سی بی کو ٹیرر فنڈنگ اور ڈرگس کی سپلائی کے لیے انڈر ورلڈ کنکشن سے جڑے اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور اس تعلق سے مزید کارروائی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جانچ میں حاصل جانکاری کی بنیاد پر این سی بی نے ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ اور چرس کی سپلائی کے کنکشن داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر سے ملے جس کے بعد ٹھانے جیل میں بند اقبال کاسکر کی این سی بی نے ریمانڈ لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined