قومی خبریں

اومیکرون کا خطرہ: یوپی میں نائٹ کرفیو کا حکم، شادیوں میں 200 مہمان ہی شرکت کر سکیں گے

کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی دہشت کے درمیان یوپی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں 25 دسمبر سے نائٹ کرفیو نافذ کیا جائے گا، جبکہ شادیوں میں صرف 200 مہمان ہی شامل ہو سکیں گے

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی دہشت کے درمیان یوگی حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے 25 دسمبر سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ شادیوں کی تقریبات میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ صرف 200 لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلیٰ سطحی ٹیم-09 کے لئے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

Published: undefined

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے، ایسے حالات میں کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لئے 25 دسمبر سے ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ ہر رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک شبانہ کرفیو نافذ رہے گا۔

Published: undefined

بازار میں ’ماسک نہیں تو سامان نہیں‘ کے پیغام کے ساتھ تاجروں کو بیدار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سڑکوں اور بازاروں میں ہر کسی کو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک کی کسی بھی ریاست یا بیرون ملک سے یوپی کی سرحد میں آنے والے ہر شخص کی ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی بس، ریلوے اور ایئرپورٹ پر اضافہ احتیاط برتی جائے گی۔

Published: undefined

قبل ازیں، مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اومیکرون کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مدھیہ پردیش نائٹ کرفیو نافذ کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ یہاں بھی رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ وہیں، کیجریوال حکومت نے بھی کئی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined