ویڈیو گریب
’کاشی وشواناتھ دھام‘ کے لیے متبادل راستے کے طور پر مسلم اکثریتی دال منڈی کو چوڑا کرنے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انہدامی کارروائی آج شروع ہو گئی ہے۔ پیر کو وارانسی پولیس انتظامیہ بڑی تعداد میں ان 21 عمارتوں کو منہدم کرنا شروع کر دیا ہے جسے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خستہ حال قرار دیا گیا ہے۔ لیکن کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی جائے وقوعہ پر موجود پولیس انتظامیہ کی ٹیم کو عمارت کے مالکان کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
انہدامی کارروائی کے درمیان پولیس نے مخالفت کرنے والے مکان مالکان کو حراست میں بھی لے لیا۔ اس درمیان ایک مکان مالک نے تو انہدامی کارروائی کی مخالفت میں اپنے مکان کو ہی جلانے کی کوشش کی۔ آگ لگانے کے دوران مکان مالک وہیں کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ میں کاغذ دکھاتے ہوئے اشارہ کر رہے تھے۔ موقع پر موجود انتظامیہ کی ٹیم نے وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا۔
Published: undefined
’آج تک‘ سے بات چیت کے دوران پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کے کے سنگھ نے بتایا کہ ’’آج ان 21 عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے جنہیں میونسپل کارپوریشن نے خستہ حال قرار دیا تھا۔ اس سے قبل ان تمام 29 مکانوں کو منہدم کیا جا چکا ہے جن کی رجسٹری پی ڈبلیو ڈی اپنے نام کرا لی ہے۔‘‘ موقع پر موجود ڈی سی پی کاشی گورو بنسول نے بتایا کہ کچھ مخالفت کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور جو کوئی بھی سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالےگا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ موقع پر پولیس، پی ایس سی اور آر آر ایف کے علاوہ ڈرون کیمروں کے ذریعہ بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
مکان مالکان کے مطابق ان کا مکان غیر قانونی طور پر توڑا جا رہا ہے۔ خستہ حال مکان کو منہدم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن 15 دنوں کا وقت دیتا ہے۔ جبکہ ان کو 3 دنوں کا ہی وقت دیا گیا تھا۔ جواب جمع کرانے کی بات کہی گئی تھی نہ کہ انہدامی کارروائی کی۔ حالانکہ جواب ان لوگوں کی جانب سے بھیج دیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے مکان کو توڑا جا رہا ہے۔ اس پورے عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined