قومی خبریں

اتراکھنڈ میں گردابی طوفان کا الرٹ، افسران کی تعطیلات منسوخ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو رودرپریاگ، چمولی، باگیشور، پتھوراگڑھ اور الموڑا ضلع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ کے پہاڑ / Getty Images</p></div>

اتراکھنڈ کے پہاڑ / Getty Images

 

دہرادون: اتراکھنڈ میں محکمہ موسمیات نے 22 سے 27 مئی تک گردابی طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اس انتباہ کے بعد اترانچل پاور کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام عہدیداران کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 مئی تک تمام افسران کو اپنے دفاتر میں تعینات رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتراکھنڈ میں 18 مئی کو بارش کے ساتھ آنے والے طوفان کے سبب متعدد درخت گر جانے سے کئی مقامات پر بجلی کی لائنیں ٹوٹ گئی تھیں اور کئی مقامات پر ٹرانسفارمروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ آندھی سے ہوئے نقصانات کے بعد جمعہ تک یو پی سی ایل نے بیشتر مقامات پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔ اب محکمہ موسمیات نے 27 مئی تک گردابی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد چاردھام یاترا پر آ رہے عقیدت مندوں سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو رودرپریاگ، چمولی، باگیشور، پتھوراگڑھ اور الموڑا ضلع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Published: undefined

اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی اضلاع اور کماؤن ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں 22 مئی کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق 24 مئی کو ریاست کے تمام اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined