قومی خبریں

’اگنی پتھ‘ کی تنقید کا سلسلہ جاری، پرینکا-راہل بھی مودی حکومت کی نئی اسکیم سے ناراض

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت فوج میں بھرتی کو اپنا تجربہ گاہ کیوں بنا رہی ہے؟ فوجیوں کی طویل ملازمت حکومت کو بوجھ لگ رہی ہے؟‘‘

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی 

مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں افواج میں بھرتی کے لیے شروع کی گئی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈران اس کی خامیاں شمار کرا رہے ہیں اور ماہرین دفاع بھی اس اسکیم کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’اگنی پتھ‘ اسکیم پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اس منصوبہ کو نافذ کرنے پر اعتراض بھی ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ حکومت پر فوج کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت فوج میں بھرتی کو اپنی تجربہ گاہ کیوں بنا رہی ہے؟ فوجیوں کی طویل ملازمت حکومت کو بوجھ لگ رہی ہے؟ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ یہ 4 سالہ ضابطہ دھوکہ ہے۔ ہمارے سابق فوجی بھی اس سے متفق نہیں ہیں۔ فوجی بھرتی سے جڑے حساس مسئلہ پر نہ کوئی تبادلہ خیال، نہ کوئی سنجیدہ غور و خوض۔ بس منمانی؟‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کی مخالفت کی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ کہا کہ ’’جس وقت ہندوستان دو محاذ پر خطرات کا سامنا کر رہا ہے، ایسے حالات میں بلاوجہ اگنی پتھ منصوبہ کو نافذ کرنے سے ہماری فوج کے طریقہ کار کے اثرات میں کمی آ سکتی ہے۔ بی جے پی حکومت کو ہماری فوج کے وقار، روایات، بہادری اور ڈسپلن سے سمجھوتہ کرنا بند کرنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined