روسی صدر کو کھڑے ہونے میں بھی ہو رہی پریشانی، ہلتے-ڈُلتے ہوئے ویڈیو وائرل

’نیو یارک پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر پوتن کریملن میں ایک انعامی تقریب میں موجود تھے جب وہ ہلتے ڈُلتے ہوئے دکھائی دیئے اور کھڑے ہونے کے لیے بھی انھیں جدوجہد کرنی پڑ رہی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی صحت ان دنوں کافی خراب دکھائی دے رہی ہے۔ ایک طرف روس کا یوکرین پر حملہ جاری ہے، اور دوسری طرف لگاتار پوتن کی خرابیٔ صحت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کی صحت کو لے کر کئی طرح کی افواہیں بھی گشت کر رہی ہیں۔ اب پوتن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ٹھیک سے کھڑے بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وہ ہلتے-ڈُلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی صحت سے متعلق گشت کر رہی خبروں کو صحیح ٹھہرا رہا ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس ویڈیو کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔

’نیو یارک پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر پوتن کریملن میں ایک انعامی تقریب میں موجود تھے جب وہ ہلتے ڈُلتے ہوئے دکھائی دیئے اور کھڑے ہونے کے لیے بھی انھیں جدوجہد کرنی پڑ رہی تھی۔ ’یوکے کی ایکسپریس‘ نے بھی اس سلسلے میں ایک خبر شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو منعقد اس تقریب میں 69 سالہ پوتن فلمساز نکیتا میخائیلو کو روسی ایسو سی ایشن کے اسٹیٹ ایوارڈ سے سرفراز کرتے وقت آگے اور پیچھے ہلتے ڈُلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے انھیں کھڑے ہونے میں پریشانی پیش آ رہی ہے۔


امریکی رسالہ ’نیو لائنس‘ کے ذریعہ حاصل ریکارڈنگ میں نامعلوم اشرافیہ طبقہ کو مغربی صنعت پونجی پتی کے ساتھ پوتن کی صحت پر تبادلہ کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔ روس کے ایف ایس بی کے ایک افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پوتن کے پاس زندہ رہنے کے لیے دو سے تین سال سے زیادہ نہیں ہے۔ مئی میں روس کے ’وجئے دیوس پریڈ‘ میں انھیں کھانستے اور کمبل کے نیچے لٹاتے ہوئے بھی تصویر سامنے آئی تھی۔ حالانکہ روسی افسران نے پوتن کی صحت کے بارے میں سبھی منفی باتوں کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */