ویڈیو گریب ’یوٹیوب‘
نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ان کے تجویز کنندہ بنے۔ اس دوران وہاں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، جے ڈیو رہنما للن سنگھ اور سنجھا جھا، ایل جے پی رہنما چراغ پاسوان، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی سمیت کئی دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی وجود تھے۔
Published: undefined
سی پی رادھا کرشنن نے پرچہ داخل کرنے سے پہلے پارلیمنٹ احاطہ میں واقع پریرینا استھل جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پریرنا استھل میں نامور شخصیتوں کے مجسمے نصب ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے سلام کیا اور پھر دیگر نامور شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
سی پی رادھا کرشنن کی پیدائش تمل ناڈو کے تروپور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1974 میں ’بھارتیہ جن سنگھ‘ کے ساتھ سیاسی زندگی کی شروعات کی۔ وہ آر ایس ایس سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ رادھا کرشنن کوئمبٹور سے دو مرتبہ لوک سبھا ایم پی منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ تمل ناڈو بی جے پی کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور تلنگانہ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے نائب صدر جمہوریہ کے لیے بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ نائب صدر جمہوریہ کے لیے دونوں امیداور جنوبی ہند سے ہی ہیں۔ بی سدرشن ریڈی آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں جج رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات دی ہیں۔ سدرشن ریڈی 2007 سے 2011 تک ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ انڈیا اتحاد نے ان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریجہ انتخاب کے لیے میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined