قومی خبریں

مرکز کی حکومت کی نیت اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کے دہانے پر: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نیت اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کے دہانے پر ہے اور اسی وجہ سے راہل گاندھی کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ نکالنی پڑی

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

اجین: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نیت اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کے دہانے پر ہے اور اسی وجہ سے راہل گاندھی کو بھارت جوڑو یاترا نکالنی پڑی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی 26 جنوری سے پہلے سری نگر میں قومی پرچم لہرائیں گے۔

Published: undefined

جے رمیش مدھیہ پردیش کے یاترا کیمپ کے اجین ضلع کے نظر پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیت اور پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ملک میں سماجی پولرائزیشن ہے، سیاسی آمریت ہے۔ ان کی وجہ سے ہندوستان کے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور اسی لیے راہل گاندھی یہ یاترا نکال رہے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران انہوں نے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کابینی وزیر بننا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے کانگریس چھوڑ دی۔ راہل گاندھی کی یاترا کے تناظر میں جے رام رمیش نے کہا کہ یہ یاترا 4 دسمبر کی شام کو مدھیہ پردیش سے راجستھان جائے گی۔ یہ راجستھان میں پانچ دسمبر سے شروع ہوگی۔ 19 تاریخ کو الور میں ایک ریلی ہوگی۔ اس کے بعد یاترا ایک یا دو دن ہریانہ میں رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یاترا 24 دسمبر کی شام تک دہلی پہنچ جائے گی۔ چار پانچ دن یاترا کا آرام رہے گا۔ یاترا میں شامل 60 کنٹینرز کو مرمت کی ضرورت ہے جس میں تین سے چار دن لگ جائیں گے۔ اس کے بعد یہ یاترا اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب سے ہوتی ہوئی جموں و کشمیر پہنچے گی۔ جے رام رمیش نے بتایا کہ 26 جنوری سے پہلے راہل گاندھی سری نگر میں قومی پرچم لہرائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined