قومی خبریں

کرناٹک: دسہرہ سے قبل اسکول کھلنے کی امیدیں معدوم

محکمہ تعلیم نے بچوں کے والدین سے اسکولوں کو پھر سے کھولنے کے بارے میں رائے مانگی تھی جن میں سے بیشتر نے ستمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کی حمایت کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے بیشتر والدین کے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہونے کی وجہ سے ریاست میں دسہرہ کی چھٹیوں سے پہلے اسکولوں کے پھر سے کھلنے کی امید نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے محکمہ تعلیم نے بچوں کے والدین سے اسکولوں کو پھر سے کھولنے کے بارے میں رائے مانگی تھی جن میں سے بیشتر نے ستمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کی حمایت کی ہے۔

Published: undefined

پرائمری اور سیکنڈری محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں، والدین اور اساتذہ سمیت مختلف فریقین سے رائے مانگی تھی جن میں سے بیشتر نے 2020-21 تعلیمی سال میں دسہرہ کی چھٹیوں تک اسکول نہیں کھولے جانے کی رائے رکھی ہے۔ محکمہ نے تمام ضلع اساتذہ حکام کو عوام سے موصولہ فیڈبیک بھیجنے کی ہدایت دی تھی اور بیشتر اضلاع نے اسے بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے کہا کہ طلبا کے والدین کے کچھ طبقات نے دسہرہ کی چھٹیوں تک اسکول بند رکھنے کی مانگ کی ہے جبکہ کچھ نے کووڈ۔19بیماری کے لئے قابل اعتماد دوا کی دریافت تک اسکولوں کو بند رکھنے کی حمایت کی ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ تمام اضلاع سے ردعمل حاصل کرنے اور ان کے خیالات کے تجزیہ کے بعد ہی اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گھروں سے کام کرنے والے والدین کے ایک طبقہ نے اسکولوں کو جلد از جلد کھولنے کی رائے ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج