نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا ویرینٹ اومیکرون کے مزید چار معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد یہاں معاملوں کی کل تعداد 6 ہو گئی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں فی الحال کورونا کے 25 مریض ہیں اور 3 مشتبہ مریض لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں داخل ہیں۔
Published: undefined
دہلی میں 4 معاملے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اومیکرون سے وابستہ کیسز کی تعداد 45 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں پیر کے روز اومیکرون کے مزید دو معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ دونوں نے حال ہی میں دبئی کا سفر کیا تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ سے گجرات لوٹا ایک شخص اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔
Published: undefined
دہلی کے بعد اومیکرون سے سب سے زیادہ راجستھان متاثر ہے۔ یہاں کے محکمہ صحت نے لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے کہا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا پروٹوکول پر بھی عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں سے جانچ میں تیزی لانے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورت حال پر نظر ڈالیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ملک بھر میں 5784 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے، اس دوران 252 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 7995 لوگوں نے شفایابی حاصل کر لی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined