قومی خبریں

لیب اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 2200 روپے میں ہوگا کورونا ٹیسٹ

ملک میں آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ کی مینوفیکچرنگ اور آسانی سے دستیابی اور عام لوگوں کو کم قیمت پر جانچ دستیاب کرانے کے لئے جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان میں پرائیویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لیباریٹریوں میں 2200 روپے میں کووڈ۔19 کی جانچ ہوسکے گی۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ اس سلسلہ میں طبی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے تمام پرائیویٹ اسپتالوں اور لیباریٹریوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس کے مطابق کو رونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ، روک تھام، اس وائرس کی چین کو توڑنے، جانچ، علاج اور اس کے انفیکشن سے ہونے والی اموات کو کم از کم کیے جانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مسلسل تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 20سرکاری میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کووڈ- 19 کی جانچ مفت کی جا رہی ہے اور این اے بی ایل سے تسلیم شدہ اور آئی سی ایم آر سے منظور شدہ چار پرائیویٹ لیباریٹریوں میں کووڈ۔19کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ آئی سی ایم آر کے احکامات پر پرائیویٹ جانچ لیباریٹریوں میں کووڈ کی جانچ کی زیادہ سے زیادہ حد 4500 روپے فی جانچ مقرر کی گئی تھی۔ ملک میں آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ کی مینوفیکچرنگ اور آسانی سے دستیابی اور عام لوگوں کو کم قیمت پر جانچ دستیاب کرانے کے لئے جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 روپے (جی ایس ٹی/تمام ٹیکس سمیت) مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined