ایشور ہی جانتا ہے کہ تمل ناڈو میں وبا کب ختم ہوگی:پالانی سوامی

کوووڈ۔ 19 ایک نئی بیماری ہے اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی کوئی دوا تیار نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میدیا
سوشل میدیا
user

یو این آئی

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پالانی سوامی نے کہا ہے کہ چنئی اور تین اضلاع میں 12 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن لوگوں کو تکلیف پہنچانے کےلئے نہیں بلکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے اور ایشور ہی جانتا ہے کہ ریاست میں اس وبا کا خاتمہ کب ہوگا۔

پلانی سوامی نے آج شہر کے ایک کالج میں 350 بستروں والی کووڈ کیئر سہولت کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا ’’ہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں‘‘۔


انہوں نے کہا کہ کوووڈ۔ 19 ایک نئی بیماری ہے جس کا ابھی کوئی علاج نہیں ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی کوئی دوا تیار نہیں ہوئی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کورونا وبا کا خاتمہ کب ہوگا، مسٹر پالانی سوامی نے کہا کہ ’’یہ ایک نئی بیماری ہے جس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے۔ لیکن ہم مریضوں کا علاج کررہے ہیں اور اس سے ٹھیک ہونے کی شرح 54 فیصد ہے‘‘۔


انہوں نے کہا کہ یہ وائرس تمل ناڈو میں بیرونی ممالک اور دیگر ریاستوں سے داخل ہوا ہے۔ حکومت اس سے نمٹنے کی مقدور بھر کوششیں کررہی ہے۔ بیماری پھیلنے کے باوجود ڈاکٹر، نرس اور طبی اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے سبب ریاست میں بیماری سے نجات پانے کی شرح 54 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔