قومی خبریں

کیرالہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی، سنیما ہال 25 اکتوبر سے کھولے جانے کا فیصلہ

تھیٹروں کو 50 فیصد بیٹھنے کی صلاحیت اور تمام ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، یہ لازمی ہے کہ فلم دیکھنے آنے والے لوگوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہوں

کیرالہ کے وزیر اعل
کیرالہ کے وزیر اعل 

ترواننت پورم: کیرالہ حکومت نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنرائی وجین کی صدارت میں ایک کووڈ جائزہ اجلاس کے دوران 25 اکتوبر سے سنیما ہال کھولنے سمیت مزید رعایتیں فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ اگلے پیر کے روز تمام کالج آخری سال کے طلبا کے لئے کھل جائیں گے، جبکہ تمام طلبا کے لئے مستقل طور پر درس و تدریس کا عمل 18 اکتوبر سے شروع ہو جائے گا۔

Published: undefined

اجلاس کے دوران کہا گیا کہ جو افراد کلاسز میں شامل ہونے کے لئے پہنچیں گے انہیں ٹیکہ کی دونوں خوراکیں لگائی جانی چاہئیں۔ تاہم تھیٹروں کو 50 فیصد بیٹھنے کی صلاحیت اور تمام ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نیز فلم دیکھنے آنے والے لوگوں کے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہونی چاہئیں۔

Published: undefined

شادیوں کے تعلق سے مہمانوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 50 کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور گرام سبھا بھی طلب کی جا سکتی ہے لیکن کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جانا لازمی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96835 نمونوں کی جانچ کے بعد ہفتہ کے روز 13217 لوگ کورونا سے متاثرہ پائے گئے اور ٹیسٹ کی پازیٹوٹی کی شرح 13.64 فیصد تھی۔

Published: undefined

دن میں 14437 افراد کورونا نگیٹو پائے گئے جبکہ اسپتالوں میں داخل 11 فیصد مریضوں کے ساتھ 141155 معاملے فعال پائے گئے۔ اسی کے ساتھ 121 مزید اموات کے بعد ریاست میں کورونا کے سبب فوت ہونے والے افراد کی تعداد 25303 پہنچ گئی۔ ٹیکہ کاری کی بات کی جائے تو کیرالہ میں 18 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے 92.6 فیصد (2.47 کروڑ) کو کورونا کی پہلی خوراک جبکہ 41.5 فیصد کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined