قومی خبریں

کورونا وبا نے گجرات ماڈل کی اصلیت ثابت کر دی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا سے اموات گجرات 6.25 فیصد، مہاراشٹر 3.73 فیصد، راجستھان 2.32 فیصد، پنجاب 2.17 فیصد، پڈوچیری 1.98 فیصد، جھارکھنڈ 0.5 فیصد، چھتیس گڑھ 0.35 فیصد۔ گجرات ماڈل کی قلعی کھل گئی ہے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے سبب سب سے زیادہ اموات کی شرح نے گجرات ماڈل کی پول کھول دی ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی حکومت والے گجرات اور کانگریس اور اتحادی پارٹیوں کی حکومت والی چھ ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پیشس کرتے ہوئے کہا کہ ان سات ریاستوں میں سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئی ہیں، جس سے پی ایم مودی کے گجرات ماڈل کی اہلیت ثابت ہوتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’کووڈ۔ 19 کی شرح اموات ۔ گجرات 6.25 فیصد، مہاراشٹر 3.73 فیصد، راجستھان 2.32 فیصد، پنجاب 2.17 فیصد، پڈوچیری 1.98 فیصد، جھارکھنڈ 0.5 فیصد، چھتیس گڑھ 0.35 فیصد۔ گجرات ماڈل کی قلعی کھل گئی ہے‘‘۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت پر حملہ بول رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں ومودی حکومت ناکام رہی ہے۔ کچھ عوز قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک غلط دوڑ میں حصہ لے کر جیتنے کی کوشش کر رہا ہے، جوکہ حکومت کی نااہلی اور اس کے تکبر کا نتیجہ ہے۔ وہیں، حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس سے پیدا وبا کی رفتار کو ماند کرنے میں مدد ملی ہے۔

(یو این ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined