قومی خبریں

ہماچل کے چار ضلعوں میں 27 اپریل سے 10 مئی تک لگے گا کورونا کرفیو

اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام مذہبی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی تقریبات کے دوران ایس او پی کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے مقامی سطح پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علامتی، تصویر ویپن
علامتی، تصویر ویپن 

شملہ: ہماچل پردیش حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کے پیش نظر ریاست کے چار ضلعوں کانگڑا، اونا، سولن اور سرمور میں 27 اپریل کی آدھی رات سے دس مئی تک صبح پانچ بجے تک کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی جے رام ٹھاکر کی صدارت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

Published: undefined

اعلی سطحی میٹنگ میں ریاست میں آنے والے سبھی لوگوں کو 72 گھنٹوں کے اندر آر ٹی پی سی آر جانچ کرانے اور ایسے کسی شخص نے اگر یہ جانچ نہیں کرائی ہے تو اسے اپنی رہائش گاہ پر 14 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہنے اور سات دن کے اندر یہ جانچ کرانا لازمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس جانچ میں نگیٹو پائے جانے پر اسے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مقامی بلدیاتی اداروں کو اپنے علاقوں میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) اور رہنما خطوط مؤثر عمل میں لائیں گے اور ان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، تاکہ کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Published: undefined

اجلاس میں تمام مذہبی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی تقریبات کے دوران ایس او پی کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے مقامی سطح پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان ٹیموں کو یہ بھی حق حاصل ہوگا کہ وہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined