قومی خبریں

کورونا: احمد آباد میں آج رات سے 57 گھنٹے کا کرفیو، بازار میں خریداروں کی بھیڑ

ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیو کمار گپتا نے کرفیو سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس ’مکمل کرفیو‘ کے دوران صرف دودھ اور دوا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

گجرات حکومت نے احمد آباد میں جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 57 گھنٹے کے کرفیو کے اعلان کے بعد احمد آباد کے کالوپور مارکیٹ میں زبردست بھیڑ امنڈی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 57 گھنٹوں کے کرفیو کی خبر سن کر سبھی ضروری سامان خریدنے کے لیے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں، جس سے بازاروں میں چہل پہل پیدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیو کمار گپتا نے کرفیو سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس ’مکمل کرفیو‘ کے دوران صرف دودھ اور دوا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ راجیو کمار گپتا نے 20 نومبر سے اگلے حکم تک روزانہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہنے کی اطلاع دی تھی۔ لیکن اس اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انھوں نے کہا کہ جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک ’مکمل کرفیو‘ نافذ ہوگا۔ انھوں نے واضح کیا کہ رات کاکرفیو شہر میں پیر کی شب 9 بجے سے اثرانداز ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined