قومی خبریں

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 37154 نئے معاملے، 724 افراد فوت

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی :ملک میں جان لیوا ور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے نئے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ دریں اثنا اتوار کے روز 12 لاکھ 35 ہزار 287 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 73 لاکھ 52 ہزار 501 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 649 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 14 ہزار 713 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3219 سے گھٹ کر چار لاکھ 50 ہزار 899 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 724 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی کل تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 764 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.46 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوااور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19-‘ سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2172 کیسز کے اضافے کے بعد اس ریاست میں یہ تعداد 119442 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 6013 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وئرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5912479، جبکہ 350 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 125878 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز379 سے گھٹ کر مجموعی تعداد115327 رہ گئی ہے اور 12502 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2935423 جبکہ 97 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 14586 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز404 سے گھٹ کر 36760 رہ گئے ہیں اسی دوران مزید 56 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 35835 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2796377 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 460 سے گھٹ کر 32307 رہ گئی ہے اور 47 مزید مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 33418 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 2453061 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined