قومی خبریں

آئین پر بحث: لوک سبھا میں مہوا موئترا نے معنی خیز نظم پڑھ کر برسراقتدار طبقہ کو بنایا نشانہ

رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے لوک سبھا میں ’آئین کے 75 سالوں کے باوقار سفر‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت پر آئین کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا، ویڈیو گریب</p></div>

مہوا موئترا، ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں آج جب آئین پر بحث ہوئی تو اپوزیشن کے لیڈران نے برسراقتدار طبقہ کو کئی محاذ پر ہدف تنقید بنایا۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے تو انتہائی تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں سامنے رکھیں، جو برسراقتدار طبقہ کو شرمسار کرنے والا تھا۔ سب سے پہلے تو مہوا موئترا نے اپنی تقریر کا آغاز ہلال فرید کی ایک نظم سے کیا جو انتہائی معنی خیز تھا، بلکہ یہ کہا جائے تو زیادہ درست ہوگا کہ پی ایم مودی پر سخت حملہ تھا۔ وہ نظم اس طرح ہے:

Published: undefined

مبارک گھڑی ہے

کل سج دھج کر

میک اَپ رچ کر

خوب جنچ کر

دیکھو اس کا منچ پر آنا

کتاب سنویدھان کی آنکھوں سے لگانا

اور فرمانا میں شیش کو جھکا کر

اس کتاب کو من میں بسا کر

ایشور کی شپتھ لیتا ہوں

رات ڈھلنے دیجیے

دن بدلنے دیجیے

کل تلک یہ بے وفا

ستم گروں کا بادشاہ

سب بھول جائے گا

نفرتیں اُگائے گا

دوریاں بڑھائے گا

روز سنویدھان کی دھجیاں اڑائے گا

مگر جو آج محفل سجی ہے

یہی مانتی ہے کہ ہیرو وہی ہے

مبارک گھڑی ہے

جب مہوا موئترا نے یہ نظم پڑھی تو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے میز تھپتھپا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور ’واہ واہ‘ کرنے لگے۔ حالانکہ برسراقتدار طبقہ کو یہ نظم پسند نہیں آئی، جو کہ یقینی تھا۔

Published: undefined

مہوا موئترا نے اس نظم کو سنانے کے بعد ایک ایک کر کچھ ایسی باتیں رکھنی شروع کر دیں، جس نے برسراقتدار طبقہ کے لیڈران کو پریشان کر دیا۔ انھوں نے ’آئین کے 75 سالوں کے باوقار سفر‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت پر آئین کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں سیاسی عہدیداروں نے جمہوریت کو سلسلہ وار طریقے سے نقصان پہنچایا ہے۔‘‘

Published: undefined

لوک سبھا میں آج آئین پر بحث کے دوران راجناتھ سنگھ کے ذریعہ کہی گئی ایک بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہوا موئترا نے کہا کہ ’’انھوں نے 1976 کی دہائی میں کانگریس کے دور حکومت میں جسٹس ایچ آر کھنہ سے جڑے واقعہ کا ذکر کیا تھا۔ میں سبھی کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ جسٹس کھنہ 1976 کے بعد بھی 32 سال تک رہے جس میں بیشتر وقت کانگریس کی حکومت تھی اور انھوں نے اپنی خود نوشت بھی لکھی۔‘‘ اس کے بعد موئترا نے ایک ایسی بات کہہ دی جس پر برسراقتدار طبقہ چراغ پا ہو گیا۔ موئترا نے کہا کہ ’’جسٹس لویا تو اپنے وقت سے بہت پہلے اس دنیا سے وداع ہو گئے۔‘‘ اس بیان سے پیدا ہنگامے کے بعد ایوان کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنے کی ضرورت بھی پڑ گئی۔

Published: undefined

بہرحال، موئترا نے اپنی تقریر کے دوران کچھ دیگر اہم ایشوز پر بھی اپنی بات رکھی۔ انھوں نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سٹیزن امینڈمنٹ ایکٹ لائی جو براہ راست بنیادی حقوق پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ سبھی بی جے پی حکمراں ریاستوں میں بلڈوزر جسٹس کے نام پر گھروں کو توڑا گیا، قانونی طریقے پر عمل کیے بغیر اقلیتوں کے گھروں کو منہدم کیا گیا۔ موئترا نے یوپی حکومت کے اس فیصلہ کو بھی سوال کھڑے کرنے والا قرار دیا جس میں کھانے پینے کی دکان لگانے والوں کو اپنی دکان کے آگے نام کی تختی لگانے کا حکم دیا گیا۔ ظاہر ہے اس کا اصل مقصد اقلیتوں کی شناخت کرنا اور معاشی نقصان پہنچانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined