کرناٹک میں محکمہ فوڈ سیکورٹی و ڈرگس کی بڑی کارراوئی، خراب معیار کے سبب 133 دوائیوں کا لائسنس معطل
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرس ایکٹ 2006 کے تحت جون میں 1557 اسٹریٹ فوڈ وینڈرس کی جانچ کی گئی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 406 دکانوں کو نوٹس جاری کیا گیا اور موقع پر 44500 کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

علامتی تصویر / سوشل میڈیا
کرناٹک میں فوڈ سیکورٹی اور محکمہ ڈرگس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کے معاملہ میں سخت کارروائی کی ہے۔ محکمہ ڈرگس نے جون ماہ میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے 133 دوائیوں کا لائسنس معطل کر دیا اور 20 دوائیوں کے لائسنس کو رد کر دیا ہے۔ یہ قدم ان دکانوں اور کمپنیوں کے خلاف اٹھایا گیا ہے جنہوں نے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح ہو کہ محکمہ ڈرگس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جون میں کُل 2544 مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ بنگلورو، ہبلی اور بلاری کی سرکاری لیبوں میں 1333 ادویات کے سیمپل کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 1292 سیمپل درست پائے گئے، جبکہ 41 سیمپل خراب معیار کے نکلے۔ اس کے بعد خراب ادویات، جن کی قیمت 40 لاکھ سے زائد تھی، بازار سے واپس منگوا کر ضبط کر لی گئی ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں محکمہ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف 81 مقدمے عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔ اس کے لیے پوری ریاست میں 122 بلڈ سنٹرس کی جانچ کی گئی، 44 سنٹرس کو نوٹس جاری کیا گیا اور 80 سنٹرس کو اصلاح کرنے کی ہدایت دی گئی۔
قابل ذکر ہے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرس ایکٹ 2006 کے تحت جون ماہ میں 1557 اسٹریٹ فوڈ وینڈرس کی بھی جانچ کی گئی تھی۔ اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 406 دکانوں کو نوٹس جاریا کیا گیا اور موقع پر ہی 44500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس معاملہ پر محکمہ نے واضح کیا کہ یہ کارراوئی صحت عامہ اور سیکورٹی کے مدنظر کی گئی اور مستقبل میں بھی ایسے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔