نئی دہلی: آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔
کووند کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنے پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزراء اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔
Published: undefined
پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر جوشی نے آئینی شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 26 نومبر 1949 کا ملک کی تاریخ میں بہت اہم مقام ہے کیونکہ اس دن ملک کے لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے تحریری آئین آئین ہند کو اپنایا تھا۔ مودی حکومت نے آئین کے معمار کہے جانے والے باباصاحب امبیڈکرکی 125ویں سالگرہ پر سال 2015 میں پہلا یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے بعد ملک کو چلانے والی حکومتوں نے 26 نومبر کی اہمیت کو ترجیح نہیں دی اور یوم آئین کو منانے کی روایت شروع نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے یوم دستور منانا ضروری ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر کووند نے دستور ساز اسمبلی کی بحث کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا ۔ انہوں نے آئین کی اصل کاپی کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کےموجودہ آئین کو بھی جاری کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نےآئین پرایک آن لائن کوئز پورٹل بھی لانچ کیا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined