
تصویر محمد تسلیم
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایت پر آج گھونڈا اسمبلی حلقے کے بھجن پورہ وارڈ میں پارٹی کارکنان کی ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت اسمبلی انچارج مخدوم خان نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض وارڈ صدر مختیار سنگھ نے انجام دیے۔
اس موقع پر سابق ایم ایل اے بھیشم شرما، مقامی سینئر رہنماؤں، عہدیداروں اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور آئندہ کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
Published: undefined
اپنے خطاب میں مخدوم خان نے کہا کہ کانگریس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر دور میں ہر طبقے کی آواز بنتی رہی ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل سنیں اور منظم انداز میں ان کے حل کے لیے کوشش کریں تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچے۔ ان کے مطابق، موجودہ حالات میں عوام کی توقعات کانگریس سے وابستہ ہیں اور ان پر پورا اترنے کے لیے کارکنان کو میدان میں سرگرم رہنا ہوگا۔
سابق ایم ایل اے بھیشم شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی کے عوام ایک بار پھر کانگریس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ ہر وارڈ میں کانگریس کی موجودگی اور اثر میں اضافہ ہو۔
Published: undefined
وارڈ صدر مختیار سنگھ نے بتایا کہ کارکنان بی ایل اے-2 فارم بھرنے اور دستخطی مہم میں پوری لگن سے مصروف ہیں اور امید ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران دیگر مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گھر گھر جا کر کانگریس کا پیغام پہنچائیں گے اور عوامی مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کریں گے۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ گھر گھر جا کر کانگریس کا پیغام پہنچائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک رہیں گے، تاکہ آئندہ کارپوریشن ضمنی انتخابات میں پارٹی بہتر مظاہرہ کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined