قومی خبریں

’راجیو گاندھی جَن سیوا کیندر‘ کے ذریعہ کانگریس دہلی والوں کی شکایتوں اور ضرورتوں کا خیال رکھے گی: دیویندر یادو

کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ’’آدرش نگر ضلع کانگریس کی طرح ’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ جلد ہی تمام اضلاع میں کھولے جائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر دیویندر یادو&nbsp;’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ کا افتتاح کرتے ہوئے</p></div>

کانگریس صدر دیویندر یادو ’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ کا افتتاح کرتے ہوئے

 

نئی دہلی: ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت پارٹی کو بوتھ کی سطح پر مضبوطی دینے کے لیے جمعرات (15 مئی) کو 14 اضلاع میں ایگزیکٹو کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔ اس کی صدارت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کی۔ ضلعی صدور کی صدارت میں منعقد تقریباً نصف درجن میٹنگ میں ریاستی صدر دیویندر یادو شامل ہوئے۔ آج سبھی اضلاع اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کی ایگزیکٹو کو تحلیل کر دیا گیا اور جلد ہی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے آدرش نگر ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پہنچ کر پردیش کانگریس کی جانب سے ’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ کا افتتاح کیا اور آدرش نگر ضلع کانگریس کی www.adarshnagardcc.in ویب سائٹ بھی لانچ کی۔ ضلع صدر سدھارتھ راؤ کی صدارت میں ’کانگریس پریوار آپ کے دوار‘ کے تحت ’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ کے تحت دہلی والوں کو دہلی حکومت، پولیس سے متعلقہ، ڈی ڈی اے کے اسکیموں اور خدمات کا فائدہ ہر غریب، محروم اور ضرورت مند تک پہنچانے میں دہلی کے عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان میں شناختی کارڈ، دستاویز، نوجوانوں کی تعلیم سے متعلق، معاشرتی تحفظ، فلاح و بہبود اور اسکالر شپ جیسی دہلی حکومت کی تمام اسکیموں کے فوائد شامل ہیں۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ’’آدرش نگر ضلع کانگریس کی طرح ’راجیو گاندھی جن سیوا کیندر‘ جلد ہی تمام اضلاع میں کھولے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو نے میٹنگ میں موجود ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنے اور تنظیم کو مضبوطی کے ساتھ کیسے آگے بڑھانا ہے اس پر بھی بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی عوام کے لیے کی جانے والی جدوجہد اور نظریات سمیت پارٹی کی گائیڈ لائن پر بھی بات کی۔ دیویندر یادو نے واضح کر دیا ہے کہ تنظیم میں فعال طور پر کام کرنے والے کارکنان کو ہی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 12 وارڈوں پر کارپوریشن کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں، ہمیں کارپوریشن میں اپنی تعداد پر توجہ نہ دے کر علاقہ میں کانگریس کو مزید مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے تمام ضلعی اور بلاک صدور کو حکم دیا کہ جلد از جلد ڈویژنوں اور سیکٹروں کے نام کا تعین کریں۔ اوسطاً ایک بلاک میں 50-40 پولنگ بوتھ ہیں۔ 25-20 بوتھوں پر ایک ڈویژن اور 7-5 بوتھوں پر ایک سکیٹر تشکیل دینا ہوگا۔ ایک بلاک میں 2 ڈویژن اور 5-4 سیکٹر بنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈویژن/سیکٹر کا نام علاقہ کے اہم کالونی، اہم سڑک یا گاؤں کے نام پر رکھ سکتے ہیں۔ بلاک منڈل اور سیکٹرز کے نام الگ الگ ہونے چاہیے۔ ڈویژن/سیکٹر کی تقسیم کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ تقسیم کرنے والی سڑکوں، کالونیوں اور بلاک کو آپس میں ضم نہ کیا جائے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ ڈویژن/سیکٹرز کی تقسیم کے لیے ضلعی عہدیداران کی ایک میٹنگ بلائی جائے۔ اس میں ضلعی صدور، ڈسٹرکٹ سپروائزر، سابق ارکین اسمبلی، اے آئی سی سی ڈیلیگیٹ، ریاستی ڈیلیگیٹ، میونسپل کونسلر، سابق میونسپل کونسلر، اسمبلی اور کارپوریشن کے امیدوار سمیت بی ایل اے-1 کی موجودگی لازمی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلعی اور بلاک صدور کو حکم دیا ہے کہ جلد ہی ڈویژن/سیکٹروں کا نام رکھ کر ان کے صدر کی تقرری کے لیے 3-2 امیدواروں کی فہرست تیار کریں۔ تاکہ علاقہ کے لوگوں کی رائے لے کر ڈویژن/سیکٹر کے صدر کی تقرری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined