قومی خبریں

میں اپنے عقیدے کو سڑک پر لے کر نہیں جاتا: پون کھیڑا

پون کھیڑا نے منگل کے روز ایک مذہبی پیغام میں کہا، "یہ میں ہوں، یہ میرے ہنومان جی ہیں، یہ میرا گھر ہے۔ یہ میرا عقیدہ ہے... اور میں اپنے عقیدہ کو سڑک پر لے کر نہیں جاتا۔‘‘

پون کھیڑا / آئی اے این ایس
پون کھیڑا / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہفتہ کو شام دیر گئے ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عقیدے کو سڑک پر کیوں لے جایا جائے؟ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز ایک مذہبی پیغام میں کہا، "یہ میں ہوں، یہ میرے ہنومان جی ہیں، یہ میرا گھر ہے۔ یہ میرا عقیدہ ہے... اور میں اپنے عقیدہ کو سڑک پر لے کر نہیں جاتا۔‘‘ شرپسندوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ دل میں رکھنے کی چیز ہے، سڑکوں پر لڑائی اور فسادات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہفتہ کے روز ہنومان جینتی کے موقع پر جلوس نکالا گیا تھا۔ اس دوران تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ ہنگامے کے دوران پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی بھی کی گئی، حالانکہ تقریباً ایک گھنٹے میں حالات پر قابو پالیا گیا، لیکن ماحول بدستور کشیدہ ہیں۔ اس تشدد کے دوران شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ اس دوران لوگ سڑکوں پر ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کے مطابق اس تشدد میں کل 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 6 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے۔ دہلی پولیس کے ایک ایس آئی کو بھی گولی مار دی گئی ہے۔ زخمیوں کو دہلی کے بھیم راؤ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined