قومی خبریں

کانگریس کی ’گائے بچاؤ، کسان بچاؤ یاترا‘ کا للت پور سے آغاز

اس یاترا کا آغاز یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی قیادت میں للت پور ضلع سے ہوا۔ یاترا کا اختتام یوپی کے چترکوٹ میں ہوگا۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

لکھنؤ: یوپی میں کسانوں اور گائیوں کی بدحالی پر کانگریس نے یوگی حکومت کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے آج سے گائے بچاؤ، کسان بچاؤ‘ کے نام سے پیدل یاترا کا آغاز کر دیا ہے۔ اس یاترا کا آغاز یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی قیادت میں للت پور ضلع سے ہوا۔ یاترا کا اختتام یوپی کے چترکوٹ میں ہوگا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق پولیس نے یاترا پر قدغن لگانے کے مقصد سے للت پور کے تمام راستوں پر جگہ جگہ ناکہ بندی کی ہوئی تھی، تاہم یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے اور للت پور پہنچ گئے اور یاترا کا آغاز کر دیا۔ پیدل یاترا میں کانگریس کے قومی سکریٹری روہت چودھری اور باجی راؤ کھاڑے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

یاترا میں سابق وزیر پردیپ آدتیہ جین، جنرل سکریٹری راہل رائے، کسان سربراہ شیو نارائن پریہار سمیت دیگر لیڈران بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس پیدل یاترا میں اجے کمار للو گائے کی استھیاں (چتا جلنے کے بعد بچی ہوئیں ہڈیاں) گھڑے میں لے کر چل رہے ہیں۔ تصاویر میں للو اپنے سر پر گھڑا رکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ پیدال یاترا یوپی کے للت پور سے شروع ہو کر بندیل کھنڈ کے تمام اضلاع سے گزرتے ہوئے چترکوٹ تک پہنچے گی، جہاں اس کا اختتام ہوگا۔ قبل ازیں، کانگریس لیڈران نے کہا تھا کہ پیدل یاترا کے پیش انہیں گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے، لیکن وہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر ان کی پیدل یاترا کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی سکریٹری دھیرج گوجر نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ’’رام اور کرشن کے صوبہ میں گائیوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔ سرکاری گاؤ شالائیں اذیت خانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس کی مخالفت میں کانگریس ہفتہ کے روز سے ریاست بھر میں گائے کسان بچاؤ پیدل یاترا شروع کرے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined