قومی خبریں

کانگریس کا مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

کانگریس نے کہا ہے کہ 5 نومبر سے حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف 10 روزہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور ملک کے عوام کی پریشانی اور مایوسی سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ 5 نومبر سے حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف 10 روزہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور ملک کے عوام کی پریشانی اور مایوسی سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

Published: 23 Oct 2019, 9:03 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز کہا کہ مظاہرے 5 سے 15 نومبر تک ضلعی سطح اور ریاستی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔ اس پروگرام کا اختتام قومی دارالحکومت دہلی میں ایک عوامی احتجاج کے ساتھ ہوگا۔

Published: 23 Oct 2019, 9:03 PM IST

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری 45 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور ملک بے مثال کساد بازاری کے دور سے گذر رہا ہے۔ بینکاری نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور ملک کے کسانوں اور عام لوگوں میں پریشانی اور مایوسی ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 9:03 PM IST

وینگوپال نے کہا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی سربراہی میں ستمبر میں یہاں کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں ، ریاستی صدوروں اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ میں ، یہ پروگرام 15 سے 25 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مہاراشٹر اور ہریانہ میں ریاست کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر اس پروگرام میں تبدیلی کی گئی تھی۔

Published: 23 Oct 2019, 9:03 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 9:03 PM IST