قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس کی پریس کانفرنس ’ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے‘

جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں آج غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے، سیاسی تاناشاہی چل رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس کی پریس کانفرنس / ویڈیو گریب</p></div>

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس کی پریس کانفرنس / ویڈیو گریب

 

سانبہ: بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلہ میں ہے اور فی الحال ریاست جموں و کشمیر سے ہو کر گزر رہی ہے۔ اتوار 22 جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت والے کارواں نے تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یاترا کا آغاز خطہ جموں کے ضلع کٹھوعہ سے ہوا اور اس کے بعد یہ ضلع سانبہ میں داخل ہو گئی۔ سانبہ میں وقفہ کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کانگریس پارٹی کی ریاستی یونٹ کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور یاترا کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر میں یاترا آگے نہیں بڑھے گی، کل یعنی پیر کے روز یاترا تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کے بعد راہل گاندھی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر لوگوں میں بہت زیادہ رجحان ہے، اس کے باوجود کہ متعدد لوگوں کو سیکورٹی فورسز نے آگے نہیں آنے دیا، حالانکہ لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عوام یہ جان گئے ہیں کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کو متحد کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے اور تقسیم کاری کے خلاف ایک زوردار مہم ہے۔ مرکزی حکومت کے ایک وزیر کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اخبار میں مضمون شائع کرا کر بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کی ہے وہ بی جے پی کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر موصوف نے جب دیکھا کہ بھارت جوڑو یاترا کو ریاست میں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے تو انہوں نے آناً فاناً میں مضمون شائع کرا دیا، اس کے جواب میں ریاست کے لیڈران نے اپنے مضامین شائع کرائیں ہیں، لیکن بھارت جوڑوا یاترا پر سوال اٹھانے والے وزیر ملک کے حالات پر ایک لفظ نہیں بولتے۔ انہوں کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں آج غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے، سیاسی تاناشاہی چل رہی ہے اور میڈیا پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہی شخص کی حکمرانی چل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined