قومی خبریں

بجٹ پیش کیے جانے سے عین قبل کانگریس نے کچھ اہم فکروں کی طرف کیا اشارہ

جئے رام رمیش نے کہا کہ ریاستی حکومتیں شبہات کی شکار ہو کر انتظار کر رہی ہوں گی کہ ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے، کیونکہ وزیر مالیات 16ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے کا اعلان کرنے والی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عام بجٹ نرملا سیتارمن پیش کریں گی / آئی اے این ایس</p></div>

عام بجٹ نرملا سیتارمن پیش کریں گی / آئی اے این ایس

 
IANS

کانگریس نے مرکزی حکومت پر پالیسی سازی میں ربط کی کمی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کے روز سوال کیا کہ کیا بجٹ کے اعداد و شمار پیش کیے جانے کے فوراً بعد ان میں ترمیم کی جائے گی؟ ایسا اس لیے کیونکہ بجٹ کے کچھ ہی دنوں بعد جی ڈی پی اور صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی نئی سیریز جاری کی جانی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے کہا کہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ کل یعنی اتوار کو پیش کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ فکروں پر غور کرنا ضروری ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ریاستی حکومتیں شبہات کی شکار ہو کر انتظار کر رہی ہوں گی کہ ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے، کیونکہ وزیر مالیات 16ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے کا اعلان کرنے والی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے بتایا کہ مالی کمیشن ایک ایسی باڈی ہے، جس کا قیام آئین کے آرٹیکل 280 کے تحت ہر 5 سالوں میں (یا اس سے قبل) کیا جاتا ہے، تاکہ وہ مرکز کے ذریعہ جمع کردہ ریونیو میں ریاستوں کی شراکت داری، اس شراکت داری کی ریاستوں کے درمیان تقسیم اور 5 سالوں کی مدت کے لیے خصوصی گرانٹ کی سفارش کر سکے۔ وہ کہتے ہیں کہ 16واں مالیاتی کمیشن 27-2026 سے 31-2030 تک کی مدت سے جڑا ہوا ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے اس فکر کے علاوہ مزید کچھ اہم فکروں کی طرف اس پوسٹ میں ذکر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2 مزید فکر بھی ہیں۔ پہلی فکر، بجٹ کے کئی اعداد و شمار جی ڈی پی کے فیصد کی شکل میں پیش کیے جائیں گے۔ حالانکہ ٹھیک 26 دن بعد، یعنی 27 فروری 2026 کو 23-2022 کو بنیادی سال مان کر نئی جی ڈی پی سیریز جاری ہونے والی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا یکم فروری 2026 کو بجٹ کے اعداد و شمار پیش کیے جانے کے فوراً بعد ان میں ترمیم کی جائے گی؟ کانگریس لیدر کے مطابق دوسری فکر یہ ہے کہ 2024 کو بنیاد مان کر نیا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سیریز 12 فروری 2026 کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس نئی سیریز میں خوراک کی قیمتوں کی حصہ داری میں تیز گراوٹ دکھائی دے سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا بھی بجٹ کے اعداد و شمار پر اثر پڑے گا۔

Published: undefined

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ تھوک پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) میں بھی ترمیم کی جا رہی ہے اور غالباً اسے آنے والے کچھ مہینوں میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ کسی بھی حالت میں یہ پالیسی سازی میں تال میل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر مالیات سیتارمن اتوار، یعنی یکم فروری کو اپنا ریکارڈ نواں بجٹ پیش کریں گے، جن میں 2 عبوری بجٹ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined