قومی خبریں

راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس کی جانب سے تقاریب کا اہتمام

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راجیو گاندھی وہ رہنما ہیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو قومی تعمیر میں شامل کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کا حق دیا تھا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 76 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔ پارٹی کے دفتر گاندھی بھون میں راجیو گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Published: undefined

سوماجی گوڑہ میں راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی گئی۔ اس موقع پر پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی ورکرامارک، کانگریس لیڈران جانا ریڈی، جگا ریڈی، وی ہنمنت راو، لکشمیا، سمپت کمار، ملو روی، عظمی شاکر، فیروز خان اور دوسرے موجود تھے۔

Published: undefined

گاندھی بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی ایم پی نے کہا کہ 40 سال کی کم عمری میں راجیو گاندھی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔غیر متوقع حالات میں راجیو گاندھی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا راجیو گاندھی نے ملک کی حکمرانی پر اپنے منفرد نقوش چھوڑے ہیں۔

Published: undefined

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راجیو گاندھی وہ رہنما ہیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو قومی تعمیر میں شامل کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کا حق دیا تھا۔ ملک کی ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے فروغ دیا، پنچایت راج نظام کو مضبوط بنانے کے لئے 72 ویں آئینی ترمیم کی۔ راجیو گاندھی اور ان کے خاندان نے اس ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

Published: undefined

راجیو گاندھی نے ملک کی سالمیت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ مودی حکومت، نہرو خاندان کی طرف سے اس ملک کو دی گئی خدمات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر مسئلہ پر نہرو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ہم سب راجیو گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئندہ جی ایچ ایم سی، ورنگل اور کھمم میونسپل انتخابات میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined