کانگریس لیڈر عمران مسعود، ویڈیو گریب
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کے حوالے سے دیئے گئے بیان نے بین الاقوامی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ اس بیان پر ہندوستان میں بھی سیاسی رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور سوچ پر سخت سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ جس طرح دنیا کے مختلف حصوں میں مداخلت کر رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
Published: undefined
عمران مسعود نے کہا کہ امریکہ کی پوری دنیا کے اندر داداگری چل رہی۔ سب کو متحد ہوکرامریکہ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کے لیے ہر جگہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ رویہ عالمی توازن کے لیے اچھا نہیں ہے۔ عمران مسعود کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کی اقوام متحد ہو کر ایسے رویے کی مخالفت کریں۔
Published: undefined
حال ہی میں گرین لینڈ کانام سامنے آنے کے بعد یورپ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ علاقہ تزویراتی اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے عمران مسعود نے امریکہ کے ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے بین الاقوامی تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے امریکہ پوری دنیا کو پریشان کر رہا ہے، اب یورپ میں بھی گرین لینڈ چل گیا تو یہ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں اقتدار آگیا کہ جو جہاں چاہے، جس طرح چاہے، من مرضی چلاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کے خیالات اور فیصلوں سے پوری دنیا کو متاثر کرنا خطرناک اشارہ ہے۔
Published: undefined
عمران مسعود کے بیان کے بعد واضح ہے کہ گرین لینڈ جیسے مسائل صرف امریکہ یا یورپ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سیاست پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک کو بین الاقوامی قوانین اور توازن کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات کی مخالفت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ امن، تعاون اور بین الاقوامی قوانین کے حق میں رہی ہے اور امریکہ جیسی طاقتوں کو من مانی کرنے سے روکا جانا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined