قومی خبریں

سی یو ای ٹی تکنیکی خامی معاملے پر راہل-پرینکا کا مودی حکومت پر شدید حملہ

لگاتار تکنیکی خامیوں کے سبب ملتوی ہو رہے سی یو ای ٹی امتحان کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک بھر میں کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی-یو جی) تکنیکی اسباب سے لگاتار دوسرے دن 50 مراکز پر ملتوی کیےجانے کو لے کر اب اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے سامنے کچھ سوالات بھی رکھے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو ان طلبا کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ملک کے ہر نوجوان کی کہانی ہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’’4 لوگوں کی تاناشاہی ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔‘‘ دوسری طرف پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ کیا یہ حکومت ہمارے طلبا کے تئیں اتنی بے حس ہے کہ یہ اپنی طرف سے اس طرح کے ایک سنگین پالیسی پر مبنی خامیوں کے برے اثرات کو نہیں دیکھ سکتی ہے؟

Published: undefined

اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’امرت کال‘ کی نئی ایجوکیشن پالیسی: امتحان سے پہلے ’پریکشا پر چرچا‘، امتحان کے وقت ’نو پرچا، نو چرچا‘، امتحان کے بعد تاریکی میں مستقبل، جو سی یو ای ٹی کے طلبا کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ آج ملک کے ہر نوجوان کی کہانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ 4 لوگوں کی تاناشاہی ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ تکنیکی خامی کے سبب 50 ہزار سے زیادہ سی یو ای ٹی امتحان دہندگان امتحان دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ کیا یہ حکومت ہمارے طلبا کے تئیں اتنی الگ اور بے حس ہے کہ یہ اپنی طرف سے اس طرح کے ایک سنگین پالیسی پر مبنی خامیوں کے برے اثرات کو نہیں دیکھ سکتی ہے؟ پرینکا گاندھی نے یہ بھی پوچھا کہ کیا ہمارے ملک کا نوجوان اسی کا حقدار ہے؟

Published: undefined

واضح رہے کہ سی یو ای ٹی-یو جی کا امتحان تکنیکی اسباب سے لگاتار دوسرے دن جمعہ کو 50 مراکز پر ملتوی کر دیا گیا۔ کچھ طلبا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھیں دیر رات این ٹی اے سے جانکاری ملی کہ ہفتہ کے روز ہونے والا ان کا امتحان ’انتظامی اور ساز و سامان سے متعلق اسباب‘ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز