ڈویژنل کمشنر (ریونیو) نیرج سیموال کو عرضداشت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر نریش کمار اور کسان لیڈران
نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار کی قیادت میں آج دہلی کے کسانوں کے ایک وفد نے دہلی حکومت کے ڈویژنل کمشنر (ریونیو) نیرج سیموال سے ملاقات کر انہیں ایک عرضداشت پیش کی۔ اس عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی میں کسانوں کی زمین کا سرکل ریٹ 10 کروڑ روپے فی ایکڑ کیا جائے۔
Published: undefined
اس موقع پر ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ ریکھا گپتا کی سربراہی والی دہلی حکومت جان بوجھ کر کسانوں کو پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ قبل وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بیان دیا تھا کہ حکومت سرکل ریٹ میں اضافہ کرے گی، اور اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب وزیر اعلیٰ نے سرکل ریٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا تھا، تو عوام سے تجاویز لینے میں 4 ماہ کی تاخیر کیوں کی گئی؟ یہ کام اسی وقت کیا جا سکتا تھا۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے یاد دلایا کہ آخری بار 2008 میں سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کی حکومت نے زرعی زمین کا سرکل ریٹ 53 لاکھ روپے فی ایکڑ تک بڑھایا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا گپتا حکومت کے طرزِ عمل سے لگتا ہے کہ یا تو انہیں انتظامیہ چلانا نہیں آتا یا وہ کسانوں کے مفاد میں کام نہیں کرنا چاہتیں، جس کا خمیازہ دہلی کے کسان بھگت رہے ہیں۔
Published: undefined
آخر میں ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زمین کا سرکل ریٹ جلد از جلد بڑھایا جائے تاکہ انہیں مناسب فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دہلی کانگریس کسانوں کی آواز سڑکوں پر اٹھائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined