
دیویندر یادو / تصویر آئی این سی
نئی دہلی: آج دوارکا واقع دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں طلبا کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سرخیوں میں رہا۔ طلبا کے سرپرستوں نے اسکول کے باہر بڑھی ہوئی فیس اور طلبا کو لائبریری میں یرغمال بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس معاملے میں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ کسی بھی اسکول کے ذریعہ طلبا کو یرغمال بنانا مجرمانہ سرگرمی ہے۔ جانچ کے دوران ساؤتھ ویسٹ ضلع مجسٹریٹ کو بھی ڈی پی ایس دوارکا کی لائبریری میں بچے بند ملے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کی دہلی حکومت پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر لگام لگانی چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ منظور شدہ فیس ہی پرائیویٹ اسکول طلبا سے وصول کریں۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا پرائیویٹ اسکول دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم کے اصولوں کو کیوں نہیں مان رہے، وہ منمانی فیس کیوں وصول کر رہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافہ کے تجزیہ کے لیے بی جے پی کی دہلی حکومت کمیٹی بنا کر صرف اپنا پلّہ جھاڑنا چاہتی ہے، لیکن پچھلے دروازے سے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت پرائیویٹ اسکولوں کے پیچھے کھڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرائیویٹ اسکول منمانے طریقے سے فیس بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو لائبریری میں بند کرنے کے لیے دہلی حکومت اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو یقین دہانی کرانے کی جگہ اسکول کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
Published: undefined
دیویندر یادو کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ فیس میں اضافہ کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے، لیکن ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بڑھی ہوئی فیس کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پرائیویٹ اسکولوں میں فیس بڑھانے میں مددگار بن کر پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے غریب اور متوسط طبقہ کے بچوں سے معیاری تعلیم کو چھیننے کا کام کر رہی ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں میں فیس نہ دینے کے سبب بچوں کو استحصال کا شکار بنانا ناقابل قبول ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined