قومی خبریں

دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی کے خلاف پھر ملی شکایت، ایل جی نے دیا جانچ کا حکم

ایل جی دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق ایل جی ونئے کمار سکسینہ نے بلیک لسٹ میں ڈالی گئی فرم کے حق میں آبکاری لائسنس کے ذریعہ سے سانٹھ گانٹھ کے الزام پر دہلی کے چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ونئے کمار سکسینہ اور اروند کجریوال
ونئے کمار سکسینہ اور اروند کجریوال تصویر آئی اے این ایس

دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی پر لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونئے کمار سکسینہ پہلے ہی سی بی آئی جانچ کا حکم دے چکے ہیں، اب ان کو مزید ایک شکایت ملی ہے۔ اس شکایت کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر نے دوسرے معاملے میں بھی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ایل جی دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق ایل جی ونئے کمار سکسینہ نے بلیک لسٹ میں ڈالی گئی فرم کے حق میں آبکاری لائسنس کے ذریعہ سے سانٹھ گانٹھ کے الزام پر دہلی کے چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Published: undefined

ایل جی کے اس قدم کے بعد دہلی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ پہلی شکایت کے بعد سی بی آئی جانچ کا حکم صادر کیے جانے پر سیاست گرم ہو ہی گئی تھی، اب نئی شکایت پر بھی جانچ کے حکم نے ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔ دہلی آبکاری پالیسی کے خلاف تازہ شکایت معاملے میں جانچ رپورٹ 14 دنوں کے اندر تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ یہ شکایت کسی تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے، حالانکہ اس تنظیم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined