قومی خبریں

’حکومت اور روپے کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے...‘ روپے کی گراوٹ کو لے کر راہل گاندھی کا طنز

راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر روپے کی مسلسل گراوٹ اور ملک کی معیشت کو لے کر طنز کیا ہے۔ بتا دیں کہ منگل کو ایک ڈالر کی قیمت 78.83 تک پہنچ گئی۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر روپے میں مسلسل گراوٹ اور ملک کی معیشت کو لے کر پی ایم مودی پر طنز کیا ہے۔ بتا دیں کہ منگل کو ایک ڈالر کی قیمت 78.83 تک پہنچ گئی۔ اس گراوٹ کے ساتھ ہی روپیہ ڈالر کے مقابلے نئے ریکارڈ یعنی کم ترین سطح کو چھو گیا۔ روپے کی گراوٹ کو لے کر پی ایم مودی کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ کانگریس ایم پی نے ٹوئٹ کر کے لکھا، "حکومت اور روپے کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے، کس کی آبرو تیزی کے ساتھ گرتی چلی جا رہی ہے، کون آگے جائے گا؟ یہ بات کس نے کہی؟" ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی حالت کو روکنے کے لیے تقریر کی بجائے گورننس پر توجہ دینی ہو گی۔ لیکن یہ وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں ہے۔

Published: undefined

معیشت اور روزگار کے معاملے پر مرکز سے لگاتار سوال کرنے والے راہل گاندھی نے دو دن پہلے روپے کی گراوٹ کے بعد بھی پی ایم مودی پر حملہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پی ایم مودی کی مہارت ان آفات کو چھپا نہیں سکتی- جیسے ڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ، ڈی ایچ ایف ایل بینکنگ فراڈ، ملک میں بے روزگاری کی بلند شرح، 30 سال کے بلند ہول سیل پرائس انڈیکس، ایل آئی سی کی قدر میں آئی کمی، جب ہندوستانی جدوجہد کر رہے ہیں تو وزیر اعظم اپنے اگلے منصوبہ میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے نریندر مودی روپے کی گراوٹ کو لے کر یو پی اے حکومت پر حملہ کرتے رہے تھے لیکن ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھی حالات سدھرنے کے بجائے بگڑتے چلے گئے۔ عالم یہ ہے کہ روپیہ ہر روز گرنے کے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ منگل کو ہندوستانی روپیہ 46 پیسے گر کر 78.83 فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined